جھنگ (یواین پی)انجمن تاجران (رجسٹرڈ ) جھنگ کے سٹی صدر چودھری امتیاز موتی نے دِن دیہاڑے مورخہ16-04-2016کو بوقت تقریباً دوپہر11/12بجے کے قریب شہید روڈ نزد ذیل گھر کے قریب اس وقت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جب غریب چنگ چی رکشہ ڈرائیور اپنے بوڑھے والدین اور معصوم بچوں کے لئے روٹی روزی کمانے کی خاطر مذکورہ جگہ سے گذر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے رکشہ یا کسی گاڑی کے غلط اوور ٹیک سے بچتے ہوئے موصوف سٹی صدر امتیاز موتی کے ساتھ ہلکا سا ٹچ ہوگیا جس پر مذکورہ صدر نے انجمن تاجران یا پھر بد معاش تاجران کی آڑ میں اس غریب رکشہ ڈرائیور کو روک کر ذیل گھر کے قریب دن دیہاڑے چین ویل لاک اور مُکوں سے مارنا شروع کردیا اور کافی دیر تک ذیل گھر کے قریب ہی جوتے فروش کی دکان میں لے جاکر حبس بے جا میں رکھتے ہوئے تشدد کا نشانہ بناتا رہا ،جب اس بابت وہاں سے گذرتے ہوئے سابقہ اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی-78جھنگ شیخ محمد فاروق نے دیکھا تو مذکورہ رکشہ ڈرائیور سے وجہ پوچھی تو رکشہ ڈرائیور نے روتے ہوئے بتایا کہ میرا صرف جرم اتنا تھا کہ میں ایک غلط اوورٹیک کرتے ہوئے گاڑی سے بچنے کی کوشش کررہا تھا کہ معمولی سی رکشے کی ٹکر اس صدر سے ہوگئی جس پر اس نے مجھے بے جا تشدد کا نشانہ بنادیا ،اس رکشہ ڈرائیور نے جاتے ہوئے مذکورہ صدر کو بد دعائیں بھی دیں ،دوسری طرف جب صدر امتیاز موتی سے کہا گیا کہ انسان سے غلطی ہوجاتی ہے اور ویسے بھی اُن کی آپ سے کونسی دُشمنی تھی تو اس پر مذکورہ بد معاش صدر نے بر ملا کہا کہ ہم امیر لوگ ہیں اور یہ رکشہ والے ایک غریب لوگ ،یہ کون ہوتے ہیں ہمارے ساتھ ٹکرانے والے اور آپ کون ہوتے ہیں اس غریب کا ساتھ دینے والے جاؤ جو کچھ ہوتا ہے کرلو ،موصوف صدر کا یہ رویہ دیکھتے ہوئے اور ایک غریب رکشہ ڈرائیور پر دِن دیہاڑے دیدہ دلیری کے ساتھ تشدد کرتے ہوئے وہاں پر موجود عوامی حلقوں اور باالخصوص سابقہ اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی-78جھنگ و چیف ایڈیٹر پیامِ جھنگ شیخ محمد فاروق نے پرزور مذمت کرتے ہوئے افسوس کااظہار کیا ہے ۔