پانامہ لیکس : جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے حکومتی مشاورت آخری مرحلے میں

Published on April 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

11111
اسلام آباد(یو این پی)جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے حکومتی مشاورت آخری مراحل میں داخل ہوگئی ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سیاسی جماعتوں سے رابطے کے بعد جوڈیشل کمیشن کے قیام کا باقاعدہ اعلان کریں گےجبکہ  اہم حکومتی  اجلاس پیرکو ہوگا۔ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائر سرمد جلال عثمانی نے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کے لئے مشروط رضا مندی ظاہر کر دی ہے، اب کمیشن کے قیام اور اس کے اختیارات کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جا رہی ہے، پیر کے روز مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماوں اور وفاقی وزرا کے مشترکہ اجلاس بھی اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں حکومتی وزرا سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تین رکنی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ اور دیگر ناموں کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes