اسلام آباد(یواین پی )ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس (آج) اتوارکوپاکستان کے چار روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچیں گی ۔وہ اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران پاکستانی قیادت سے دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے بارے میں بات چیت کریں گی۔فریقین مختلف شعبوں خصوصا تجارت میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات تلاش کریں گے۔