استنبول (یو این پی)ترکی میں دہشت گردوں کے حملہ میں4فوجی اور 1پولیس اہلکار جان بحق ہوگئے حملہ میں 2فوجیوں اور 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روزماردن اور شرناک میں پی کے کے کے دہشت گردوں کے حملوں میں 4 فوجی اور ایک پولیس اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ دو فوجی اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ ترکی کے اضلاع ماردن اور شرناک میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ضلع ماردن کی تحصیل ساور میں فوجی گاڑی کے گزرنے کے دوران سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 4 فوجی شہید اور دو زخمی ہو گئے۔جس کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر کاروائی شروع کر دی گئی شرناک میں پی کے کے کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔مقامی ہسپتال میں زخمی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کا علاج جاری ہے ۔