اُردو ہماری قومی زبان ہے اور ملک کے تمام طبقات میں رابطے کا واحد ذریعہ ہے؛چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر

Published on April 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

JusticeGhulamMustafa
مظفرآباد(یو این پی)آزادکشمیر کے چیف الیکشن کمشنر و چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ معاشرے سے تعصبات کے خاتمہ کے لیے اُردو زبان سے فائد ہ اٹھانا ہو گا ،اُردو ہماری قومی زبان ہے اور ملک کے تمام طبقات میں رابطے کا واحد ذریعہ ہے ،ہرعلاقے اور قوم کے لیے الگ زبانیں رائج نہیں ہو سکتیں ،اس لیے سب کو اس قومی ورثہ سے استفادہ کرنا چاہیے ،جس طرح عوام میں ووٹ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے سیمینارز کا انعقاد ہوا تھا اسی طرح اُردو کیوں ضروری ہے کے حوالہ سے آزادکشمیر یونی ورسٹی سمیت دیگر اداروں میں سیمینارز کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ،موجودہ افراتفری اور تعصبات کے ماحول کو صرف اُردو زبان ہی ختم کر سکتی ہے ،اس حوالہ سے الیکشن کمیشن اور آزادکشمیر کی اعلیٰ عدلیہ میں بھی سنجیدہ کاوشیں کی جا ئیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ یونی ورسٹی شعبہ اُردو کے مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئے اساتذہ اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفد میں چیئرمین شعبہ اُردو ہزارہ یونی ورسٹی ڈاکٹر نذر عابد ،ڈاکٹر الطاف یوسفزئی سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ،اس موقع پر چیئرمین شعبہ اُردو جامعہ کشمیر ڈاکٹر عبدالکریم ، ،لیکچرر جامعہ کشمیر میر یوسف میر ودیگر بھی موجود تھے ،چیف الیکشن کمشنر نے آزادکشمیر یونی ورسٹی میں شعبہ اُردو کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا یہ اُمید ظاہر کی کہ یہ شعبہ اُردو کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا،اس موقع پر وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو نفاذ اُردوکے حوالہ سے تجاویز بھی دیں جن سے انہوں نے اتفاق کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy