ہنگو: (یوا ین پی) ہنگو اورکزئی ایجنسی میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم شروع ہوگئی ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،37863 سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے 41 ایریا انچارج کی نگرانی میں مجموعی طور پر 170 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔قبائلی عمائدین کے مطابق پولیو قطرے صحت مند معاشر ے کی تشکیل نو کی ضمانت ہے۔ پولیو مہم کیلئے 141 موبائل، 28 فکسڈ اور ایک ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو معذوری کی لعنت سے محفوظ رکھنے اور بچوں کو صحت مند معاشرے کا کامیاب فرد بنانے کیلئے حکومت اور محکمہ صحت اورکزئی تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو فعال اور موثر بنانے میں علماءکرام اور علاقہ کے عوام کا بھرپور تعاون ازحد ضروری ہے۔