لاہور(یوا ین پی)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج ( منگل ) کو بنی گالہ میں طلب کر لیا گیا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دینگے جسکے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے پارٹی سربراہ عمران خان کو ملاقاتوں بارے آگاہ کر دیا ہے جبکہ آج انہیں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔