جھنگ ملک طارق ٹیکسیشن آفیسر بلدیہ جھنگ کی غیر قانونی ریٹائر منٹ

Published on April 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

images
جھنگ (یواین پی) بلدیہ جھنگ کے سابق ٹی اوملک محمد طارق کی غیر قانونی اور جعلسازی پر مبنی ریٹائر منٹ میربیماری کے میڈیکل ان فٹنس ،کرپٹ آفیسران کے ساتھ ملکر سرکار کو دھوکہ دینے کی انوکھی داستان ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اور دیگر افسران بلدیہ نے جانتے بوجھتے کرپشن کی کئی کہانی کو جنم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک طارق سابق ٹی اوبلدیہ جھنگ نے17-اے کے تحت اپنے بیٹے کی نوکری دلوانے اور دیگر اضافی مراحات حاصل کرنے کیلئے محکمہ صحت جھنگ نے بدعنوان اہلکاران وافسران کے ساتھ ملکر اپنی ریٹائر منٹ قبل از وقت طبی بنیادوں پر کروالی ،طبی بنیادوں پر ریٹائر منٹ حاصل کرنے کیلئے موصوف نے پیسہ پانی کی طرح بہایا واقفان حال کے مطابق لاکھوں روپے صرف محکمہ صحت کے ایک بااختیار کلرک کو ہی دے دیئے گئے۔واضح رہے کہ ملک محمد طارق مختلف ادوار میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ،لیکن انہوں نے زیادہ تر رزق حرام تب اکٹھا کیا جب یہ سپرٹنڈنٹ چونگیات تھے۔بطور ٹی او بھی ملک طارق نے اختیار سے تجاوز اور بد دیانتی کی نت نئی داستان مرتب کرتے ہوئے اپنی تجوریاں بھرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ۔رزق حرام کو بطور رشوت دینے اور بلدیہ میں اپنے بیٹے کو اپنا گدی نشین بناکر کرپشن اور بددیانتی کا تسلسل برقرار رکھنے کی خاطر افس موصوف نے طبی بنیادوں پر ریٹائر منٹ لے ڈالی۔حالانکہ افسران بلدیہ سمیت سب جانتے ہیں کہ ملک محمد طارق کو ایسی کوئی بیماری لاحق نہ ہے جس کی بناء پر انہیں طبی ریٹائر منٹ دی جاسکے ۔شہر کے باشعور اور ذمہ دار حلقوں نے طبی بنیادوں پر افسر موصوف کی ریٹائر منٹ کو تاریخی جعلسازی قرار دیتے ہوئے انکی ریٹائر منٹ واپس لینے اور سرکار کو دھوکہ دینے کی وجہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes