میری کامیابی میں اللہ تعالی کا فضل،والدین کی دعائیں اور میری محنت کا بڑا ہاتھ ہے
ہونہارطالبہ رمیشہ مومنہ کی میڈیاسے خصوصی گفتگو
بورے والا ( یو این پی)صحافی ،چیئر مین اسلامیہ ویلفیئر ٹرسٹ ڈاکٹرمحمد منصورالحق کی صاحبزادی یسین میموریل پبلک ماڈل سکول بورے والہ کی ہونہارطالبہ رمیشہ مومنہ نے جماعت پنجم کے سالانہ امتحان میں 500 میں سے 462نمبر لے کر سکول بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی خوشی کے اس موقع پہ رمیشہ مومنہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری کامیابی میں اللہ تعالی کا فضل،والدین کی دعائیں اور میری محنت کا بڑا ہاتھ ہے انشاء اللہ میں اپنا معیارتعلیم اور اعزازآئندہ بھی برقرار رکھوں گی بڑی ہو کر ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔