گندم کی خریداری کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی شیخ محمد طاہر

Published on April 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

Gandum
وہاڑی(یواین پی)اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی شیخ محمد طاہر نے کہا ہے کہ تحصیل وہاڑی سے محکمہ خوراک کے ذریعے گندم کی خریداری کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے حکومتی پالیسی کے مطابق چھوٹے کاشتکاروں کوتر جیحی بنیادوں پر بار دانہ فراہم کیا جائیگا یہ بات انہوں نے کاشتکاروں کے وفد اور محکمہ مال کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کاشتکار وں کو باردانہ کا اجراء گرداوری کی بنیاد پر کیا جائے گا محکمہ خوراک کی طرف سے12گندم خرید سنٹرقائم کئے جا چکے ہیں جہاں کاشتکاروں کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ اور پینے کاٹھنڈا پانی دستیاب ہو گا اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی شیخ محمد طاہر نے بتایا کہ گندم کی خریداری مہم کو شفاف بنانے کے لیے گندم خرید مراکز پر صوبائی محکمہ انفرمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے کمپیوٹر ٹیب فراہم کئے گئے ہیں جن کے ذریعے گندم فروخت کرنے والے کسانوں کے کوائف باردانہ کے اجراء اور گندم کی فراہمی کاروزانہ بنیادوں پر ریکارڈ مرتب کیا جائیگا اور اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ مرکزی کنٹرول روم لاہور سے کی جائیگی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes