اوپن یونیورسٹی معاشی و معاشرتی ترقی کے لئے کوشاں ہے پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

Published on April 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

aiop
اسلام آباد(یواین پی)اوپن یونیورسٹی اور اس کے طلبہ ملک کے روشن مستقبل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں صرف کردیں گے ٗ آج ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی ہوگی کہ ہم اپنی ذمہ داریاں پوری توجہ اور ایمانداری سے سرانجام دیں گے”ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے راولپنڈی ریجن کے طلبہ و طالبات کے درمیان ملی نغموں اور اہم قومی موضوعات پر اردو اور انگریزی زبانوں میں تقاریرکے مقابلوں کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے تعلیمی اداروں کا معاشرے کے ساتھ گہرا ربط ہونا چاہئیے ٗ اسی لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے معاشرتی مسائل کے حل اور معاشرتی خدمات کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی پاکستان کی سب سے بڑی درسگاہ ہے جس کے 13۔ لا کھ طلبہ ہیں ٗ 44۔علاقائی دفاتر ہیں اور 70۔ہزار سے زائد جزوقتی ٹیوٹرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبہ و طالبات ملک کے طول و عرض میں موجود ہیں ٗ اسی طرح یہ یونیورسٹی ملک کی تعمیر و ترقی میں ایک مثبت کردار ادا کررہی ہے اور اس جامعہ کو منی پاکستان کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی نے معاشرتی مسائل کے حل کے لئے کئی ایک اقدامات کئے ہیں جن میں ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے لئے مفت تعلیمی سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔ ہمارا ہدف اس منصوبے کے تحت زیادہ سے زیادہ قیدیوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا ہے تاکہ سزا مکمل ہونے کے بعد وہ پرامن اور عزت کی زندگی گزارسکیں اور معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔اس منصوبے کے تحت قیدیوں کو داخلہ فارم اور پراسپکٹس جیل کے اندر ہی مفت فراہم کئے جائیں گے اور ان کے لئے تدریسی ورکشاپس ٗ ٹیوٹوریل میٹنگز اور فائنل امتحانات بھی جیل کی حدود کے اندر ہی منعقدکئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی نے اپنی مزکری لائبریری میں نابینا طلبہ کے لئے “ای لرننگ ایکسسیبلٹی سینٹر” بھی قائم کر دیا ہے۔ خصوصی افراد کے لئے ای لرننگ کی مفت سہولت فراہم کردی گئی ہے اور ان کے لئے لائبریری میں کمپیوٹر ٗ پرنٹرز ٗ ہیڈ فونز اور مختلف سافٹ ویئیر زکی سہولتیں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔لائبریری میں موجود سہولیات سے نابینا طلبہ کوبغیر کسی اضافی چارجز کے ایچ ای سی کی ڈیجیٹل لائبریری ٗ ای کتابوں ٗ تحقیقی مضامین ٗ جرنلز اور مقالوں تک بھی رسائی حاصل ہے۔
تقریب کی مہمن اعزاز ٗ پروگرام منیجر ٗ ریڈیو پاکستان۔ راولپنڈی محترمہ مسرت شاہ رخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن کی محبت ہر اہل وطن کے دل میں موجود ہے۔ ایسی قوم کو نہ کوئی ترقی سے کوئی روک سکتا ہے بلکہ ملک دشمن عزائم رکھنے والے عناصر بھی کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔
اوپن یونیورسٹی کے راولپنڈی ریجن کے زیر اہتمام ملی نغموں کے مقابلے میں تیمور نے پہلی ٗ شہناز اختر نے دوسری جبکہ صبا بانو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شیر علی نے اردو تقاریر میں جبکہ علی جاوید نے انگریزی تقاریر کے مقابلے میں اپنا اپنا لوہا منوایا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题