سنگین غداری کیس : پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Published on April 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

444
اسلام آباد (یو این پی)آئین شکنی مقدمے میں خصوصی عدالت نے ملزم پرویز مشرف کو گیارہ مئی کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پرویز مشرف کی پچیس لاکھ کی ضمانت بھی ضبط کرلی۔ ڈی جی ایف آئی اے کو ملزم کو عدالت پیش کرنے کے لیے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس مظہر عالم، جسٹس یاور علی اور جسٹس طاہرہ صفدر پر مشتمل تین رکنی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف آئین شکنی کیس میں درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ کا پرویز مشرف کی روانگی کے حوالے سے جمع کرایا گیا جواب مسترد کردیا اور ان سے سات روز میں جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے افتخار چودھری کی پارٹی کے رہنما ایڈوکیٹ توفیق آصف کی کیس میں فریق بننے کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ سنگین غداری کیس میں صرف ریاست شکایت کنندہ ہو سکتی ہے۔پرویزمشرف کے ضامن راشد قریشی کو ضمانتی مچلکے واپس لینے کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ ضامن کی ذمہ داری تھی کہ وہ پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری یقینی بناتے۔ انہوں نے یقین دہانی پر عمل نہیں کرایا جس پر ان کی 25 لاکھ روپے کی زر ضمانت ضبط کرلی گئی۔خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیے کہ پرویز مشرف کے باہر جانے کا ایشو نہیں بس ملزم عدالت کے سامنے سماعت پر پیش ضرور ہوں۔ عدالت نے پرویز مشرف کی جانب سے 14 ہفتوں تک حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجبکہ ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو ہر حال میں گرفتار کرکے 11 مئی کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog