ممبئی:(یو این پی)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دیویا دتہ اپنی نئی فلم ”ارادہ”میں سابق پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھرکے روپ میں نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیویا دتہ فلم میں ایک انڈین سیاستدان رمن دیپ کا کردار کررہی ہیں جو پاکسان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے متاثر ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے ایک انٹرویو میں دیویا دتہ نے کہا کہ فلم میں ان کا یہ انداز جان بوجھ کر نہیں اپنایا گیا بلکہ ان کے ملبوسات اور گیٹ اپ کی حنا کھر سے اتنی مماثلت ہے کہ سب نے بہت پسند کیا۔انھوں نے بتایا کہ جب وہ اس گیٹ اپ میں سیٹ پر پہنچیں تو سب حیران تھے سب نے فیصلہ کیاکہ میں اس مماثلت کو برقرار رکھوں کیونکہ شائقین کی طرف سے اس کا اچھا رسپانس آنے کی توقع ہے۔