وزیر اعلیٰ پنجاب کی کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت

Published on April 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

111
لاہور( یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلی نے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ قوم کے بچوں کو موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حفاظت کی ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں پر حملہ قابل افسوس ہے اور دہشت گردی کی کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题