صدر مملکت،وزیر اعظم کی کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کی پرزور مذمت

Published on April 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

index
 اسلام آباد (یو این پی)  صدر مملکت،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ کراچی میں امن کی مکمل بحالی تک اس قسم کے لاقانون عناصر کے خلاف سخت اقدام اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان کے ہر شہری کے جان و مال کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ صدر نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک بالخصوص کراچی میں امن کی بحالی کے لئے پولیس کی قربانیاں بے مثال ہیں جنہوں نے ہماری مستقبل کی نسلوں کے تحفظ کے لئے اپنے آج کی قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے پورے ملک میں قربانیاں دے رہے ہیں جو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک افسران اور جوانوں کا عزم مضبوط ہے اور پوری قوم ان کی حمایت کرتی ہے۔ وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے پاکستان کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔ پوری قوم اتحاد اور عزم کے ساتھ ان بزدلوں کے خلاف لڑے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف قوم کے عزم کو کبھی پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وطن عزیز کی سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی زمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اپنے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر فوجی اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں اور ان کے برے نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں جو ہمارے آنے والے کل کے لئے اپنے آج کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes