لاہور ( یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجا ب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کرپشن کے خلاف آرمی چیف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں، تمام سیاسی، مذہبی و دینی جماعتوں کی قیادت کے ساتھ ساتھ پوری قوم کرپٹ عناصر کے خاتمہ کا عہد کیے ہوئے ہے ۔یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب کے سینئر پولیٹیکل ایڈوائیزر عبدالقادر شاہین کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات نے شریف برادران کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے مسلم لیگ (ن) کے اقتدار کا ٹائی ٹینک ڈوبنے کا وقت قریب آن پہنچا ہے اب حکمرانوں کی بقاء اسی میں ہے کہ وہ جرم کو تسلیم کر کے خاندانی اثاثے قوم کے سامنے بے نقاب کر دیں وگرنہ میاں نواز شریف کا اقتدار ہی نہیں جمہوریت بھی ڈی ریل ہو سکتی ہے شریف خاندان گزشتہ چاردہائیوں سے حکومت میں ہے ان ادواد میں شریف خاندان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے قوم جاننا چاہتی ہے کہ شریف خاندان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی اور انہوں نے اسے حکومت سے کیوں چھپایا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لیے پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی اور کے پاس ویثرن موجود نہیں ہم غیر جانبدارنہ احتساب کو ہمیشہ جمہوریت کا حصہ سمجھتے ہیں لیکن پاکستان میں اس کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ماضی میں بھی استعمال کیا گیا آج بھی یہی تاثر مل رہا ہے وزیر اعظم کی طرف سے از خود من پسند افراد پر مشتمل جوڈیشنل کمیشن انکوائری کا اعلان خاندان کے ملوث افراد کو بچانا، قوم کو گمراہ اور اقتدار کو طول دینے کے لیے ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کا حصہ ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت اور حقیقی اپوزیشن ہے آج صرف پیپلز پارٹی کے چیئرمین، پارلیمنٹرین اور رہنماء مسلسل قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والی نواز لیگ کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ دوسری جماعتیں صرف اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کرنے میں مگن ہیں اور اسی وجہ سے نواز لیگ ملک کو تباہی کے دہانے پر لیجانے میں کامیاب ہوتی دیکھائی دے رہی ہے