ممبئی(یوا ین پی) بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے پرستاردل تھام لیں ان کی فیورٹ اداکارہ گھر بسانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں صرف یہی نہیں بلکہ وہ شادی کے بعد بالی وڈ کو خیر باد کہہ دیں گی۔تمنا بھاٹیہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کے گھر والے ان کے لیے دلہا تلاش کر رہے ہیں خود تمنا بھاٹیہ بھی گھر بسانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔اطلاعات ہیں کہ تمنا بھاٹیہ شادی سے پہلے اپنے تمام پروجیکٹس مکمل کروانا چاہتی ہیں۔ تمنا بھاٹیہ نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی پلان نہیں ہے انھوں نے کہا کہ ان کا سارا دھیان پانے کام پر ہے۔