پاکستان کپ : اسلام آباد نے خیبرپختونخوا کو ہرا دیا‘ مصباح کی شاندار اننگ

Published on April 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

04
 فیصل آباد(یو این پی)  پاکستان کپ کا دوسرا میچ بھی سنسنی خیز رہا۔ اسلام آباد نے سخت مقابلے کے بعد کے پی کے کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ مصباح الحق ایک بار پھر مرد بحران ثابت ہوئے۔ انہوں نے بیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑا۔ پوری ٹیم سینتالیسویں اوور میں دو سو بارہ رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان یونس خان اور فخر زمان کے سوا کوئی بلے باز اسلام آباد کے باولرز کا اعتماد سے سامنا نہ کر سکا۔ یونس خان نے اکسٹھ اور فخر زمان نے پینتالیس رنز بنائے۔احمد شہزاد اکتیس اور محمد اصغر سترہ رنز پرہمت ہار گئے۔ اسلام آباد کے حماد اعظم نے تین اور محمد عباس نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں اسلام آباد کی اننگز کا آغاز بھی زیادہ اچھا نہ تھا اور تین کھلاڑی صرف نو رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ایسے میں کپتان مصباح الحق نے آ کر اننگز کو سنبھالا دیا اور شاندار بیاسی رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے۔ آخری اوور میں بلے باز شاداب نے شاندار چھکا لگا کر میچ کا فاتحانہ اختتام کیا۔ انہوں نے انتیس گیندوں پر تینتیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کے پی کے کی طرف سے زوہیب خان نے تین اور ضیاالحق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme