اسلام آباد (یوا ین پی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کیخلاف آرمی چیف کے ایکشن سے پاک فوج کی مقبولیت بڑھ گئی۔ بیس سال پہلے جو سفر شروع کیا اس کی منزل نظر آ رہی ہے۔عمران خان نے نوازشریف کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور نریندرمودی گہرے دوست ہیں۔ نوازشریف نے فوج کو بدنام کیا لیکن ”را“ کے ایجنٹ کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ فوج کام نہیں کرے گی تو کیا باہر سے فوج منگوا لیں۔