وہا ڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فروغ تعلیم اور معیار تعلیم میں بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات بروئے کار لارہی ہے اساتذہ و طلبا کی ادادروں میں حاضری اور سہولیات کے آپریشنل ہونے کو مانیٹرنگ میں معیار کا حصہ بنایا گیا ہے جس سے حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہو رہے ہیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں محکمہ تعلیم کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او تعلیم شوکت علی طاہر ،ڈی ای او سکینڈری جاوید احمد باجوہ ،ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ محمد معروف، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ مصباح رفیق و دپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز اور ڈسٹرکٹ ٹیچر ٹریننگ سنٹر کے انچارج سینےئر ہیڈ ماسٹر محمد افضل بھٹی نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ تعلیم کو بامقصد بنایا جائے ایک اچھی قوم کی تیاری اساتذہ کی ذمہ داری ہے اس لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے پہلو پر توجہ دیتے ہوئے طلبا کی کردار سازی بھی کی جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران تعلیمی اداروں کے معائنہ کے دوران اساتذہ کے تدریسی امور کا جائزہ لیں اوران کو ضروری راہنمائی بھی دیں اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر نے بتایا کہ طلبا و اساتذہ کی حاضری اور سہولیات کے آپریشنل ہونے کے اعتبار سے ضلع وہاڑی میں نمایا ں بہتری پائی جا رہی ہے البتہ اے ای اوز کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے کچھ معاملات بہتری طلب ہیں ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے فوری طور پر اے ای اوز کی تربیت کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کی
محکمہ جنگلات کی طرف سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج وہاڑی میں پودا لگانے کی تقریب کا اہتمام
وہاڑی(یواین پی)کرہ ارض کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی محکمہ جنگلات کی طرف سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج وہاڑی میں پودا لگانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم این اے طاہر اقبال چودھری کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے بھائی چےئرمین یونین کونسل زاہد اقبال چودھری نے پرنسپل کالج رانا محمد یعقوب کے ہمراہ پودا لگایا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زاہد اقبال چودھری نے کہا کہ کرہ ارض واحد سیارہ ہے جہاں انسان کی بودوباش ہے اس لیے ضروری ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے اور بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے قدرت کے دےئے ہوئے انمول تحفہ پودوں اور درختوں سے فائدہ اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگائیں اور انہیں پروان چڑھائیں انہوں نے کہا کہ پودے آکسیجن پیداکرنے کی قدرتی فیکٹریاں اور کرہ ارض کے درجہ حرارت کو معتدال رکھنے کا بھی قدرتی ذریعہ ہیں پرنسپل گورنمنٹ کالج رانا محمد یعقوب نے کہا کہ درخت پودے دھرتی کا زیور ہیں ماحول کی شادابی کے ساتھ خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں ہم سب کو اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک کو سرسبزو شاداب بنانے کے لیے پودے لگا کر ان کی حفاظت کوبھی یقینی بنائیں گے اس موقع پر قاضی حمید الحسن ، شیخ جاوید کالا، بابر منظور دوگل،سجاد خان کھچی،پروفیسر اکرم عتیق، پروفیسر ڈاکٹر رانا صفدر علی، پروفیسر فرمان کوثر،صادق کاشی،زبیر جھارا اور دیگر موجود تھے