اسلام آباد(یو این پی)ایف نائن پارک میں یوم تاسیس منانے کے حوالے سے تحریک انصاف کی تیاریاں شروع ہوگئیں پی ٹی آئی نے اسد عمر کی قیادت میں اسلام آباد میں ریلی نکالی اورنوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے پورے شہر کا چکر لگایا،پارک کو ہفتے کی شام تک پنڈال میں بدل دیا جائے گا۔تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف نے ایف نائن پارک میں یوم تاسیس منانے کی تیاریاں شروع کردیں ،تقریب کا پنڈال پارک کے جنوبی حصے میں لگایا جائے گا جبکہ 80 فٹ چوڑا اور 18 فٹ لمبا اسٹیج ہوگا ،جلسہ اتوار کو سہ چار بجے شروع ہوگا ، لوگوں کا داخلہ مہران گیٹ سے ہوگا تاہم پارکنگ کا انتطام پارک سے باہر کیا گیا ہے پی ٹی آئی کی 20 سالہ کارکردگی اور 126 دن کے دھرنے کی فلم دکھانے کے لیے پارک میں 6 بڑی سکرینین بھی لگائی جائیں گی۔تحریک انصاف نے نوجوانوں اور پارٹی ورکرز کو متحرک کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالی،اسد عمر کی قیادت میں زیرو پوائنٹ سے شروع ہونے والی ریلی نے شہر بھر کا چکر لگا یا ریلی میں موٹر سائیکل اور کار سواروں نے پارٹی پرچم بھی اٹھارکھے تھے ریلی میں جڑواں شہروں کے پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔