جنرل راحیل شریف نے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا فیصلہ کرلیا

Published on April 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

02
راولپنڈی(یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں گے، اُن کی طرف سے اثاثوں کا اعلان چند روز میں متوقع ہے، اگلے مرحلے میں تمام کور کمانڈر اور سٹاف افسر بھی اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں گے۔میڈیا بتایا ہے کہ یہ فیصلہ حال ہی میں کور کمانڈروں کی کانفرنس میں کیا گیا ہے۔ اِسی کانفرنس میں دو جرنیلوں سمیت ان افسروں کو ریٹائر کرنے اور اُن کو دی جانے والی بعض مراعات واپس لینے کا فیصلہ عوام کے سامنے ظاہرکرنے کا کیا گیاتھا ، جن دو جرنیلوں کو برطرف کیا گیا ہے اُن میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک اور میجر جنرل اعجاز شاہد شامل ہیں۔ ان تمام افسروں کو کرپشن کے الزام میں ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے، ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت فوج کے اندر انضباطی کارروائی طویل عرصے سے جاری تھی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، ماضی میں بھی اگرچہ بعض افسر انضباطی کارروائی کا سامنا کرتے رہے ہیں اور برطرفیوں کی نوبت بھی آتی رہی ہے تاہم عام طور پر اس کارروائی کا علم عوام الناس کو نہیں ہوتا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes