کراچی(یو این پی) ایم کیو ایم کے اہم رہنما سیف یار خان اور عطاءاللہ کرد سمیت ایک ہزار سے زائد رہنما اور کارکن پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئے۔ سیف یار خان نے کہا کہ انہوں نے تیس برس کارکنوں کو بھاگتے ہوئے ہی دیکھا۔ لندن میں مخصوص لوگ ملازم ہیں جو برے وقت میں بھاگ جاتے ہیں اور اچھے وقت میں آکر عہدے لیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 24 اپریل کے جلسے سے قبل پاک سرزمین پارٹی کے متحدہ قومی موومنٹ کو ایک ساتھ کئی جھٹکے۔ سابق رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان‘ بلوچستان کے رہنما عطاءاللہ کرد سمیت ایک ہزار سے زائد سیکٹر ، یونٹ انچارجز اور کارکنان ایک ساتھ مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہوگئے۔