لاہور(یواین پی ) برصغیر کے معروف گلو کار احمد رشدی کی 82 ویں سالگرہ آج24 اپریل بروز اتوار کومنائی جائے گی وہ24 اپریل1934 کو حیدر آباد دکن میں پید اہوئے۔ احمد رشدی کو 1955میں پاکستان کا قومی ترانہ پہلی مرتبہ پڑھنے کا اعزاز حاصل ہوا۔1956میں ریلیز ہونے والی فلم انوکھی میں گائے گئے گانے ’’میری لیلیٰ‘‘ نے انہیں مقبول ترین گلوکاربنادیا احمد رشدی نے فلموں 583میں پانچ ہزار سے زائد نغموں کو اپنی آواز میں ڈھالا انہوں نے نہ صرف اردو،بلکہ انگریزی ۔ پنجابی ،بنگالی ، سندھی اور گجراتی زبانوں میں بھی سینکڑوں نغمے گائے احمد رشدی کو نگار ایوارڈ،لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ،بیسٹ سنگر آٖ دا میلینئم ایوارڈ اور لیجنڈ ایوار ڈ سمیت متعدد اعزازات سے نواز اگیا۔