سرگودھا… ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث نرسری میں داخل 2 نومولود دم توڑ گئے ہیں۔
ن لیگی رکن اسمبلی کی جانب سے تشدد کے واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز گزشتہ کئی دنوں سے ہڑتال پر ہیں جس کے باعث پولیس کی زیر نگرانی سینئر ڈاکٹرز نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا چارج سنبھال رکھا ہے تاہم بچوں کی نرسری پر کسی کی نظر نہ پڑی اورپیر کے روز ینگ ڈاکٹرز کے ہڑتال پر ہونے کے باعث نرسری میں داخل 2 نومولود دم توڑ گئے۔
دوسری طرف لاہور کے ینگ ڈاکٹرز نے سرگودھا کے ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف ہڑتال کررکھی ہے جس کے دوران شہر کے تمام بڑے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند کردیا گیا ہے اسی طرح فیصل آباد بھی ینگ ڈاکٹرز نے الائیڈ ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ہڑتال کررکھی ہے۔