تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ کے انچارج رانا مظہرالحق عدل و انصاف کی ایک منہ بولتی تصویر

Published on April 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

llll
جھنگ ( یواین پی) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ کے انچارج رانا مظہرالحق عدل و انصاف کی ایک منہ بولتی تصویر ہے جو آج کے پر آ شوب اور نفسا نفسی کے شکار معاشرے میں بھی اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کر رہا ہے جس کے اس اعلی اقدام کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ مذکورہ آ فیسر غریب اور بے بس مظلوم افراد کیلئے سایہ شجر دار کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ ظالم و جابر افراد کیلئے ننگی تلوار کی حیثیت رکھتا ہے ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے خیالات ہمیشہ محکمہ پولیس کے خلاف دھندلے دھندلے رہے ہیں چونکہ بعض پولیس اہلکار راتوں رات امیر بننے کی خا طر ظلم و ستم لوٹ مار اور ناانصا فیوں کی تاریخ رقم کر کے نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ انسانیت کے نام پر بھی ایک بد نما داغ بن کر رہ گئے ہیں لیکن مذکورہ آ فیسر اس اندھیر نگری میں قطب ستارہ کی حیثیت رکھتا ہے جس کی چمک سے محکمہ پولیس جگمگا رہا ہے در حقیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ آ فیسر کا شمار چند ایک ایماندار افسران میں ہوتا ہے جو اپنے فرائض و منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں مذکورہ آ فیسر کا یہ خوبصورت اقدام گلاب کے پھول کی طرح ہے جس کے اردگرد کانٹے ہوتے ہیں لیکن وہ اپنی خوشبو سے لوگوں کے ذہنوں کو معطر کر رہا ہوتا ہے مذکورہ آ فیسر کا مظلوم اور بے بس افراد کے ساتھ انداز گفتگو کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اطمینان اور پیارومحبت کے فرشتے آئے روز اس کے دل و دماغ پر اترتے ہیں لیکن اس کے برعکس ظالم و جابر افراد مذکورہ آ فیسر کو دیکھ کر ایسے سہم جاتے ہیں جیسے سیاہ رات میں صبح کا پرندہ اور اگر حقیقت کے آئینے میں دیکھا جائے تو مذکورہ آ فیسر کا یہ اعلی اقدام دوسرے راشی و بد کردار افسران جو نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھے ہیں مثل راہ ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy