ملتان(یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ لمبی لمبی گاڑیوں میں گھومنے والے خان اور ترین خود پیسہ ہڑپ کر چکے اب احتساب کی بات کرتے ہیں ۔ملتان میں خطاب اور بہاولپور میں گندم کی فصل کی کٹائی کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ لمبی لمبی گاڑیوں میں گھومنے والے خان صاحب اور ترین خود تو لوگوں کا پیسہ ہڑپ کرچکے ہیں جبکہ دوسروں کا وہ احتساب کرناچاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سب کا بلاخوف احتساب ہوگا ۔