یونس خان نے پاکستان کپ چھوڑنے پر معافی مانگ لی

Published on April 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

07
 لاہور(یو این پی)یونس خان نے پاکستان کپ ادھورا چھوڑ کر چلے جانے پر پی سی بی سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم کے کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان سے فون پر بات کی اور اپنے غیرذمہ دارانہ رویے پر معافی مانگ کر پاکستان کپ میں دوبارہ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔یونس خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے مشیر ہیں۔ اس لیے ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کی کوششوں کے طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے ون ڈے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں۔یاد رہے کہ یونس خان اپنے مخصوص سخت مزاج کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے پاکستان کپ کے میچ میں امپائر کے فیصلوں پر ان سے جھگڑا کیا اور دھمکیاں دیں جس پر میچ ریفری نے ان پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کیا۔ یونس خان اسی بات پر ناراض ہو کر پاکستان کپ ادھورا چھوڑ کر گھر چلے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes