مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواربلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین تعمیروترقی کی سوچ لیکر ملک وقوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں جنکے انقلابی اقدامات کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملنا شروع ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار نائب مسلم لیگ ن قصور و امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل دفتوہ ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی وخوشحالی کی منزل قریب ہے سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک وقوم کو شدید مسائل میں مبتلا کردیا تھا، 14سالوں کا گندہ چند ماہ میں ختم نہیں ہو سکتا موجودہ حکومت کی پانچ ماہ کی انتھک کاوشوں کے بعد بجلی بحران پر قابو پالیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا