گردن اور کندھوں کا درد دور کرنے کی مشقیں

Published on April 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

08
 لاہور(یو این پی)انسان کی صحت و تند رستی کے لیے ورزش بہت ہی ضروری ہے۔ انہی ورزشوں میں ایک ’’یوگا‘‘ بھی ہے جسے دماغی صلاحیتیں بڑھانے، تندرستی حاصل کرنے اور خود پر قابو پانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے -گردن اور کندھے ہمارے جسم کا اہم ترین حصہ ہیں۔ اگر ان میں کسی قسم کی بے قاعدگی پیدا ہوجائے تو یہ کمزور اور جسم ذہنی دباؤ کا باعث بنتے ہیں۔ گردن اور کندھوں کے درد کو دور کرنے کے لیے ہلکی پھلکی یوگا کی مشقوں کو اپنانا چاہیے۔سیدھا بیٹھ جائیں اور سامنے دیکھیں۔سانس اندر اور باہر کی طرف لیتے ہوئے گردن کو دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں کی طرف گھمائیں۔ سانس اندر کی طرف لیتے وقت گردن کو چند لمحے کے لیے اس جگہ پر روکے رکھیں۔ سانس چھوڑتے ہوئے گردن کا رخ بدلیں۔۔۔یہ ورزش گردن، کندھوں کے عضلات مضبوط کرتی ہے۔ نیز ان میں لچک اور توانائی پیدا کرتی ہے۔
سانس کو اندر کی طرف لیتے ہوئے گردن کو نیچے کی طرف جھکائیں اور سانس چھوڑتے ہوئے ٹھوڑی کو سینے کیساتھ لگائیں۔ آہستہ آہستہ سانس لیتے جائیں۔اس ورزش کو وقفے وقفے سے دہراتے جائیں۔ اسی طرح سانس باہر نکالتے ہوئے گردن کو اوپر کی طرف کریں۔گردن اوپر کرتے وقت جبڑوں کو اچھی طرح بند کرلیں۔ گردن پر ہلکا سا زور پڑنا چاہیے۔آخر میں سانس باہر نکالتے ہوئے گردن سیدھی کرلیں۔۔۔اس سے گردن کے سامنے اور پیچھے کے عضلات میں مضبوطی اور لچک پیدا ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme