ملتان(یو این پی)ملتان میں دولہا کو سلامی کے طور پر ہزار کا جعلی نوٹ دینے پر تلخ کلامی کے بعد 2 گروپوں میں تصادم کے باعث 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق ملتان میں بوسن روڈ کے رہائشی رمضان کی بارات حسن آباد آرہی تھی کہ راستے میں دولہا کو سلامی کے طور پر ہزار کا جعلی نوٹ دینے پر باراتیوں کی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔لڑائی میں بوتلوں اور گھونسوں کے استعمال سے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تھانہ نیو ملتان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےزخمی ہونیوالے فدا حسین، سہیل، ثقلین اور اللہ دتہ کو طبی معائنہ کیلئے نشتر اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کے مطابق لڑائی کرانے والے رشتہ دار موقع سے فرار ہوگئے۔