وزیراعظم آئندہ چارہفتوں کے دوران دوبارہ برطانیہ جاسکتےہیں : اسحاق ڈار

Published on April 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

4444
اسلام آباد(یو این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف آئندہ چار  ہفتوں کے دوران دوبارہ برطانیہ جا سکتے ہیں ،ڈاکٹرز نے انہیں طبی معائنے کے لیے دوبارہ بلایا ہے، کہتے ہیں جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز طے کر چکے اپوزیشن کے پاس بہتر تجاویز ہیں تو وہ سامنے لائیں نیا وفاقی بجٹ عوام دوست ہو گا۔تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف نے گزشتہ سال ستمبر میں چیک اپ کے لیے برطانیہ جانا تھا، لیکن ملکی صورتحال کے باعث ان کا برطانیہ میں طبی معائنہ چھ  ماہ تاخیر کا شکار ہوا، وزیر اعظم کو حالیہ چیک اپ کے بعد چار ہفتوں کی دوا دی گئی ہے، چار ہفتوں بعد وہ دوبارہ طبی معائنے کے لئے برطانیہ جا سکتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت نے چیف جسٹس کو ضابطہ کار بھی بھیجا ہے، اپوزیشن کو جن ٹی او آرز پر اعتراض ہے، اُن کے بارے میں اپنی تجاویز عوام کے سامنے رکھے، وزیر اعظم کی عوام رابطہ مہم کا مقصد اپوزیشن پر دبائو ڈالنا نہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال کا وفاقی بجٹ عوام دوست ہو گا، ٹیکسوں میں اضافے کے حوالے سے کی جانی والی باتیں صرف قیاس آرائیاں ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题