کا راور نجی ایمبولینس کے درمیان تصادم تین افرا د شدیدزخمی۔
ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا
جھنگ( یواین پی ) ۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ روڈ 25 پل چوکی کے قریب نجی ایمبولینس نمبری ایل ڈبلیو سی 1110 اور کار نمبری ایف ڈی اے 3529کے درمیان تصادم ہوا جس سے40سالہ سلطان محمودولد لعل14سالہ رب نواز ولد اللہ بخش32سالہ کاشف ولد منیرشدید زخمی ہواجنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔
مسافر بس اُلٹنے سے پانچ افرا د شدیدزخمی۔
جھنگ( یواین پی) ۔تفصیلات کے مطابق جھنگ سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر بس نمبری 9676 ایل پی ٹی بھکر روڈ بھڑیڑی اڈا کے قریب تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی جس سے60سالہ صادق38سالہ سلطانہ کوثر 25 سالہ جلیل 35سالہ اقبال اور 45سالہ محمد مشتاق شدید زخمی ہو اأ جنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔
گندم کی کھڑی فصل میں اگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان۔
ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پا لیا
جھنگ( یواین پی)تفصیلات کے مطابق فیصل آبادروڈ آٹھواں میل گندم کی کھڑی فصل کو اگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔