ملازمین کاتنخواہ نہ ملنے پر ہنگامہ . ہنگامے کے دوران 2 افراد جاں بحق

Published on April 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 592)      No Comments

Zak
جدہ( یواین پی ) کنگ عبداللہ العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بن لادن کی ایک کمپنی روئ کے 400 سے زیادہ کارکنان کا 4 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ہنگامہ . ہنگامے کے دوران 2 افراد جاں بحق .جن کا تعلق پاکستان سے ہے . تفصیل کے مطابق. کمپنی کے کارکنان نے ہنگامہ کرتے ہوئے موقع پر موجود گاڑیوں اور دفاتر کا فرنیچر توڑ ڈالا .کارکنان نے اکاونٹنٹ کے دفتر کا بهی گهیراو کر لیا. آفس میں موجود مصر سے تعلق رکهنے والے اکاونٹنٹ کو دبوچ لیا کسی طریقے سے مصری اکاونٹنٹ نے بهاگنے کی کوشش کی جس پر کارکن اس کی گاڑی کی زد میں آ گئے ان میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے اور زخمی ہونے والوں کو جدہ کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخمی ہونے والے افراد کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج رکها گیا ہے کارکنوں نےکمپنی کے مصری اکاؤنئنٹ کی گاڑی روکنے میں کامیاب ہو گئے جس پر کمپنی اکاونٹنٹ نے گاڑی سے اتر کر دوڑ لگا دی. ہنگامے کی خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہنگامہ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا کارکنان کا کہنا ہے کہ مکتب العمل کو بهی شکایت کی گئی مگر ابهی تک کوئی نہیں پہنچا ہماری مکتب العمل سے گزارش ہے کہ مکتب العمل کی ٹیم ہمارا ساتھ دے اور ہمارا مسئلہ حل کرائے. ہنگامے کے دوران کمپنی کے عہدیداروں نے فرار ہوتے ہوئے کارکنان کو رونڈ ڈالا جس کے نتیجے میں 2 کارکن ہلاک ہو گئے. ہلاک ہونے والوں دونوں افراد کا تعلق پاکستان سے ہے جب کہ ایک پاکستانی زخمی بهی ہے باقی زخمیوں ہونے والے افراد کا تعلق ملک شام سے ہے. پولیس نے اس ہنگامے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جب کہ کمپنی کے ملازمین نے کہا ہے کہ جب تک ہمیں تنخواہ نہیں دی جاتی ہم کام نہیں کرے گے ہمیں 4 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہم کیسے زندگی بسر کرتے ہیں اس بارے کمپنی کو کئی بار آگاہ کر چکے ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy