کاشتکاروں کو یونین کونسل کی سطح پر زرعی آلات کی فراہمی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ میں مدد دیگی ثاقب خورشید

Published on April 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

28-4-2016 ADC
وہا ڑی( یواین پی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ صوبہ میں زرعی انقلاب کے خواب کو تعبیر دینے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کا ایک سو روپے کا زرعی پیکج اہم قدم ہے مشینی کاشت کے فروغ کے لیے کاشتکاروں کو یونین کونسل کی سطح پر زرعی آلات کی فراہمی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ میں مدد دیگی یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت کے دفتر میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد اور ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی کے ہمراہ چھوٹے کاشتکاروں میں زرعی آلات تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی او زراعت محمد زبیر، ڈی او سائل فرٹیلیٹی عطاء الرحمن ، ڈپٹی ڈائریکٹر اڈاپٹو ریسرچ معین خان ، ڈی ڈی او زراعت وہاڑی محمد اسماعیل وٹو ، ڈی ڈی او زراعت میلسی شیخ محمد یسین، چودھری مقبول ،چیئرمین یونین کونسل بھی موجود تھے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو 50فیصد سبسڈی پر ڈسک ہیرو، چیزل،روٹا ویٹر، ربیع رل اور ریچر کی فراہمی مشینی کاشت کو فروغ دینے اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ یہ آلات حاصل کرنے والا کاشتکار اپنی یونین کونسل میں کمرشل بنیادوں پر ان آلات کو استعمال کر کے مناسب قیمت پرکاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کاپابند ہو گا اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے کہا کہ 75یونین کونسلوں کی تحصیل سطح پر قرعہ اندازی کی گئی جس کے نتیجہ میں یہ آلات فراہم کئے جا رہے ہیں محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں معیاری زرعی آلات تیار کرنے والی 36فرموں کی رجسٹریشن کی گئی تحصیل میلسی کی چار فرمیں اس رجسٹریشن میں شامل ہیں ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی نے بتایا کہ پنجاب بھر کی1185یونین کونسلوں میں یہ زرعی آلات فراہم کئے جا رہے ہیں ضلع کے45کاشتکاروں سمیت کل287کاشتکاروں نے میلسی کی رجسٹرڈ4فرموں کو زرعی آلات کے آرڈر دےئے ہیں محکمہ زراعت کی طرف سے کاشتکاروں کورجسٹرڈ 36فرموں سے کسی ایک کو اپنی مرضی سے آرڈر دینے کا حق دیا گیا ہے چار زرعی آلات ڈسک ہیرو، روٹا ویٹر،ربیع ڈرل اور چیزل پر مشتمل سیٹ پر 2لاکھ11ہزار روپے سبسڈی جبکہ ان میں پانچ آلات بشمول ریچرپر 2لاکھ 46ہزار روپے سبسڈی دی گئی ہے ڈی او زراعت محمد زبیر نے بتایا کہ یہ آلات ان چھوٹے کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے دےئے جا رہے ہیں جن کے پاس اپنا ٹریکٹر ہے اور وہ اسے کرایہ پر چلاتے ہیں ان آلات کے استعمال سے فصل کاشت کرنے کے لیے زمین کی تیاری میں آسانی ہو گی اور بہتر نتائج برآمد ہوں گے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy