لاہور(یو این پی)یکم مئی کے لاہور جلسہ کیلئے تحریک انصاف اور انتظامیہ میں ٹھن گئی ہےپی ٹی آئی کا اصرار جاری ہے جبکہ انتظامیہ نے فیصل چوک پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ دہشتگردی کے خطرے کے باعث مال روڈ پر جلسہ نہیں ہو سکتا،کوئی اور جگہ منتخب کریں جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان جلسے کے مقام کا اعلان کر چکے ہیں مقام کسی صورت تبدیل نہیں کر سکتے۔