ممبئی(یو این پی) مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے نئے شو میں سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کو مدعو کیا تھا۔مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو میں سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کو بھی مدعو کیا، جنھوں نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔ اس بات کی تصدیق کپل اور وسیم اکرم کے درمیان ٹوئٹر پر ہونے والی بات چیت کے ذریعے ہوئی۔ جب کپل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر وہ وسیم اکرم سے کوئی سوال کرنا چاہتے ہیں تو انھیں بتائیں۔ جس پر وسیم نے بھی اس حوالے سے ایک ٹویٹ کی۔ جواب میں کپل شرما نے کہا کہ پاجی آنے سے پہلے ہی شروع ہو گئے ۔ شو کی ریکارڈنگ کے بعد وسیم اکرم نے اس حوالے سے تصاویر بھی شیئر کیں۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم اس سے قبل کامیڈی نائٹس ود کپل میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔