تحمل ،برداشت اور بردباری کو زندگی کا شعار بنانا اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے عرفان علی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب

Published on April 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 579)      No Comments

Gh
جھنگ( یواین پی)تحمل ،برداشت اور بردباری کو زندگی کا شعار بنانا اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے طلباء وطالبات کے تدریسی کورس کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ا ن کی ذہنی ،جسمانی اور نفسیاتی تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب عرفان علی نے گزشتہ روز گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ میں کوئز پروگرام کے حوالہ سے منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فیصل آباد ڈویژن رانا منور، پرنسپل پروفیسر عابدہ شہباز ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،سینئر ٹیچنگ سٹاف اور طالبات کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عرفان علی نے طالبات پرزور دیا کہ وہ بڑھ چڑھ کر ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں بہترین اور فعال طریقے سے کام کر سکیں۔ انہوں نے کالج میں درس و تدریس اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالہ سے کالج کی پرنسپل اور ٹیچنگ سٹاف کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈگری کالج کو نہ صرف پوسٹ گریجوایٹ کا درجہ دیا جائیگا بلکہ طالبات کیلئے مختلف جدید مضامین میں ایم اے اور ایم ایس سی کی کلاسز بہت جلد شروع کی جائینگی۔سیکرٹری نے کہا کہ جس کالج کی سربراہ محنتی ہوگی وہاں کا معیار تعلیم بھی لازمی طورپر بلند ہوگا ۔ انہوں نے کالج کی سیکورٹی معاملات کو بھی خصوصی توجہ اور اہمیت دینے کے حوالہ سے روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کالج میں سٹاف اور فرنیچر کی کمی اور دیگر ضروریات اور مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔ قبل ازیں ادارہ کی پرنسپل مسز عابدہ شہباز نے کالج کی کارکردگی اور ضروریات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے کوئز پروگرام میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے جبکہ کالج کی پر نسپل پروفیسرمسز عابدہ شہبازنے سیکرٹری عرفان علی کو کالج کی یارگاری شیلڈ پیش کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog