لاہور(یواین پی)پاکستان سپر لیگ کے دور رس نتائج ظاہر ہونے لگے، ٹیم پشاور کے غیر ملکی کھلاڑی ورلڈ الیون بنا کر پاکستان آئیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سمی سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔ غیر ملکی کھلاڑی ورلڈ الیون بنا کر پاکستان کے ویران میدان آباد کرنے کے لئے دورہ کریں گے۔ یہ ورلڈ الیون کب یہاں آئے گی اور کب کب میچ کھیلے گی، شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔