رباط …دن بھر کی محنت مشقت کے بعد آرام دہ بستر پر لیٹ کر ہی پرسکون نیند آتی ہے اور اگر گدا نرم و ملائم ہو نے کے ساتھ 20میٹر لمبا بھی ہو تو کیا ہی کہنے۔ مراکش میں ایک مقامی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا گدا تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ 11ٹن وزنی یہ گدا حیرت انگیز طور پر 20میٹر لمبا، 16میٹر چوڑا جبکہ 1.4 میٹر اونچا ہے جسے ان خصوصیات کی وجہ سے ورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔