ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں سیمینار اورعوامی آگاہی واک کا اہتمام

Published on April 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 581)      No Comments

set 1جھنگ(یواین پی)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتما م عالمی ہفتہ برائے حفاظی ٹیکہ جات کے اختتامی روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں سیمینار اورعوامی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر حبیب احمد بٹر ،ڈاکٹرز، ایم این سی ایچ، نیشنل اور نیوٹریشن پروگراموں کے افسران اور عملہ ،میڈیکل شعبہ کے طلباء و طالبات،نرسنگ سٹاف اور دیگر نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس نے کہا کہ ضلع بھر میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات شاندار انداز میں منایا گیا ہے اور اس دوران حفاظتی ٹیکہ جات کی بھرپور اندازمیں مہم چلائی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خصوصی عوامی فلاح و بہبود کی ہفتہ روزہ مہم کو ایک ٹیم ورک کے تحت تمام شعبہ جات نے کامیاب بنایا ہے جس میں عوامی اور سماجی ورکروں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اس موقع پر دیگر سینئر ڈاکٹر وں نے نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکہ جات بروقت لگوانے کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا۔بعد ازاں عوامی آگاہی واک کااہتما م کیا گیا جو ڈی ایچ ڈی سی کی عمارت سے شروع ہوکر ہسپتال کے مختلف شعبوں سے گزرتی ہوئی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مرکز ی دروازے پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے شرکاء نے حفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت اور آگاہی کے حوالہ سے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog