پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

Published on May 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

111
لاہور(یواین پی)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج مزدوروں کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے، دعوؤں اور اعلا نا ت کے با وجود کم اجرت ملنے کے با عث ٹھیکے پر کام کر نیوالے مزدوروں کے معا شی حا لات میں بہتری نہ آسکی۔تفصیلات کےمطابق گندم کی کٹا ئی آخری مر احل میں داخل ہو تے ہی کسا نو ں کی بڑی تعداد گندم کی فروخت کیلئے سرکا ری خر یداری مر اکز کا رخ کر رہی ہے جس کے باعث خر یدی جا نیوالی گندم کو گوداموں میں ذخیرہ کر نے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے جہاں پر تقریبا ڈیڈھ سو سے زائد مزدور گھر کا چو لہا جلا نے کیلئے سخت گر می میں انتھک محنت کر کے منو ں وز نی بو ریاں اور تو ڑے اٹھا کر انہیں گوداموں میں منتقل کر رہے ہیں ،حکو مت نے فی بوری سا ت رو پے اور تو ڑے کی ان لو ڈ نگ مزدوری سا ڑ ھے تین رو پے مقرر کر رکھی ہےمزدوروں کا کہنا ہے کہ پندرہ سال قبل حکو مت نے ان کی مزدوری پا نچ رو پے فی بو ری سے بڑھا کر سا ت رو پے مقرر کی تھی اور کئی سال گذرنے کے با وجود ان کی اجرت میں اضا فہ نہیں کیا گیا 2001 ء میں گندم کی قیمت 4 سو روپے فی من اوران کی اجرت 7 روپے بوری تھی رواں سال گندم کی قیمت 1300 سو روپے فی من ہے لیکن مزدور کی اجرت آج بھی7 رو پے فی بوری ہے جبکہ ان سالوں کے دوران مہنگا ئی میں کئی گنا اضا فہ ہو چکا ہے جس کے با عث ان کے خا ندان فا قوں کی زند گی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes