کراچی میں مئی اور جون میں اس سال بھی ہیٹ ویو آئے گی

Published on May 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 520)      No Comments

01
اسلام آباد/کراچی(یو این پی)کراچی میں مئی اور جون میں اس سال بھی ہیٹ ویو آئے گی ۔ اس کی شدت پچھلے سال سے زیادہ ہوگی ۔ ہیٹ ویو ایک نہیں کئی بار آئے گی ،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔کراچی میں پچھلے سال کی نسبت اس بار زیادہ دفعہ ہیٹ ویو آئے گی، دورانیہ 4سے 5روز ہوا کرے گا ، ہیٹ ویو کے دنوں میں درجہ حرارت 45تک جائے گا، ہوا میں نمی زیادہ ہونے اور ہوا بند ہونے سے ہیٹ ویو زیادہ شدید ہو گی۔ملک میںآئندہ چند دنوں میں کہیں کہیں بارش توہوگی لیکن مئی میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ لاہور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ چکا۔ اسلام آباد میں جلد 40 تک جائیگا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون کے وسط میں پری مون سون بارشیں شروع ہوجائیں گی اورموسم کروٹ بدل لیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy