لاہور‘انتظامیہ کا پولٹری فارموں پر چھاپہ،300کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد

Published on May 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments

02
مردہ مرغیوں کا گوشت مبینہ طور پرہوٹلوں اور ریستورانوں کو فراہم کیا جاتا تھا،گوشت تلف کر دیا گیا
لاہور (یو این پی)لاہور کی شہری انتظامیہ نے جوہر ٹاؤن میں دو پولٹری فارمز پر چھا پے مار کر300کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرکے 3افراد کو گرفتار کر لیا۔ٹی ایم اے اقبال ٹاون کے عملے نے ٹی ایم او علی حسن کی سربراہی میں جوہر ٹاون میں دو پولٹری فارمز پر چھاپے مارے ہیں۔اس چھاپے میں تین سو کلومردہ مرغیوں کا گوشت برآمد ہوا ہے۔ انتظامہ نے سن فارموں سے تین افراد کو گرفتار بھی کیا ہے اور یہ افراد ان فارموں کے ملازمین ہیں، گوشت کو تلف کردیا گیا۔ ان افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔بتایا جاتا ہے کہ مردہ مرغیوں کا گوشت مبینہ طور پرہوٹلوں اور ریستورانوں کو فراہم کیا جاتا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog