پاناما سے کوئی تعلق ثابت ہوگیا تو سیاست چھوڑ دوں گا،رحمان ملک

Published on May 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

04
لاہور(یو این پی)سابق وزیر داخلہ اور پی پی سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاناما سے کوئی تعلق ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔ پاناما لیکس کہیں جمہوریت لیکس نہ بن جائے ، ایک بھی آف شور کمپنی نکل آئے تو سیاست چھوڑ دوں گا، پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک ہونے کی ضرورت نہیں،ہماری اپنی ایک بڑی پارٹی ہے۔ ۔ رحمان ملک کا اعلان اسلام آباد میں پاکستان یوتھ ایسوسی ایشن کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاناما لیکس پر قانون کے دائرے میں رہ کر تحقیقات کر لی جائیں تو معاملہ آگے نہیں جائے گا ۔ حزب اختلاف کی جماعتیں آج (پیر کو) لائحہ عمل طے کریں گی۔ سڑکوں پر آنے اور پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کے دو راستے ہیں۔ بہتر ہو گا کہ سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں مسئلہ حل کیا جائے۔ اگر پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ تحقیق نہیں کر سکتی تو پارلیمان کو تالا لگا دیں۔ اپنے اوپر لگنے والے الزامات سے متعلق انہوں نے کہا کہ تحقیقات سب راز کھول دیں گی۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے مجھ پر بھی الزام ہے۔ کہتا ہوں کہ الزام ثابت کردیں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے استعفی سے متعلق بلاول بھٹو کا بیان پارٹی پالیسی ہے ،استعفی کے معاملے پر بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں، ہمارا مقصد پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے ، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اچھا ماحول قائم کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری بیمار ہیں۔ صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme