قندیل بلوچ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر آبدیدہ

Published on May 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 627)      No Comments

0002
لاہور (یو این پی) ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کپتان سے ملاقات نہ ہونے پر آبدیدہ ہو گئیں۔ قندیل بلوچ سکیورٹی حصار عبور کرکے اسٹیج کے عقب میں پہنچیں جہاں انہیں سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا۔ قبل ازیں جب وہ تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے کراچی سے لاہور پہنچیں تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی عمران خان سے محبت سچی ہے اور وہ انکی خاطر جان بھی دے سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا جلسے کی کشش انہیں لاہور کھینچ لائی ہے اور وہ آج عمران خان کے سامنے اظہار محبت کرنے آئی ہیں۔ صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا انہوں نے نہ ہی شاہد آفریدی کو پرپوز کیا اور نہ ویراٹ کوہلی کو۔ جتنا پیار دل سے انہوں نے عمران خان سے کیا اتنا کبھی کسی سے نہیں کیا۔ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا عمران خان ان کی پروپوزل کا مثبت جواب دیں گے تو انہوں نے کہا کہ جی وہ بالکل مثبت جواب دینگے۔ قندیل بلوچ کی عمران خان سے ملاقات حسرت میں تبدیل ہو گئی اور سکیورٹی اہلکار ان کی راہ میں آڑے آ گئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes