فضل الرحمن کی دوران علاج فلم بندی، ڈاکٹر معطل

Published on May 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

055
اسلام آباد:(یو این پی)  پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ایک ڈاکٹر کی جانب سے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی – ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی دوران علاج طبی اخلاقیات کے برخلاف ویڈیو بنائی گئی جس کو بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا۔ جے یو آئی کے سربراہ کے اہل خانہ اور دیگر معتقدین کی جانب سے پمز کی انتظامیہ کو شکایات پر ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا، جبکہ مولانا فضل الرحمن سے بھی معافی مانگی گئی ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 3 روز 28 اپریل کو مولانا فضل الرحمن کو معدے میں تکلیف پر ہسپتال میں علاج کی غرض سے منتقل کیا گیا تھا، جہاں کو کئی گھنٹے زیر علاج رہے، کئی ٹیسٹ ہونے کے بعد اسی شام ان کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا۔اس کے اگلے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی، جس میں ڈاکٹر کو مولانا فضل الرحمن کا طبی معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے نے شکایت کی تھی کہ ان کے والد کی دوران علاج طبی معائنہ کرتے وقت ویڈیو بنائی گئی، جب کہ ممکنہ طور پر ویڈیو بنانے والے شخص نے یہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مولانا فضل ارحمن کے عقیدت مندوں نے بھی بڑی تعداد میں رابطہ کیا ہے کہ طبی معائنے کے وقت پرائیوسی ممکن کیوں نہیں بنائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر عابد فاروقی کی سربراہی میں معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں پروفیسر سیدہ بتول زہرہ اور پروفیسر عمران سکندر شامل ہیں۔ سرکاری طور پر جاری کیے گئے آرڈر کے مطابق پمز کے وی آئی پی روم میں ویڈیو بنانے والے میڈیکل آفسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال کے عملے کو متنبہ بھی کیا گیا ہے کہ یہ عمل غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ ہے، کہ کسی بھی مریض کی تصاویر بنائی جائیں اور اس کی اجازت کے بغیر یہ تصاویر جاری بھی کر دی جائیں۔ خیال رہے کہ تین ہفتوں میں پمز کے حوالے سے یہ دوسرا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ قبل ازیں 9 اپریل کو ہسپتال میں زیر علاج ایک 20 سالہ لڑکی کا عملے کے ایک شخص نے ریپ کیا تھا، بعد ازاں اس ملازم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题