مقررہ تاریخ پر ٹینڈر کھو لے بغیر ٹینڈر جاری ، رجسٹرڈ ٹھیکید اروں کی حق تلفی ہے آ دم قادربخش

Published on May 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 668)      No Comments

qadar
سیکرٹری ضلع کونسل نے تمام ٹینڈر ضلع کونسل کے ممبران اور ضلع کونسل گوادر کے چےئر مین کے قر یبی رشتہ داروں میں تقسیم کر دیئے
گوادر ( یواین پی) ضلع کونسل کے ٹینڈر کے اجراء میں قو اعد و ضوابط کو پامال کیا گیا ہے۔ مقررہ تاریخ پر ٹینڈر کھو لے بغیر ٹینڈر جاری کر دےئے گئے ہیں۔سیکرٹری ضلع کونسل نے تمام ٹینڈر ضلع کونسل کے ممبران اور ضلع کونسل گوادر کے چےئر مین کے قر یبی رشتہ داروں میں تقسیم کےئے ہیں ۔ رجسٹرڈ ٹھیکید اروں کی حق تلفی کئی گئی اگر شنوائی نہ ہوئی تو عدالت سے رجو ع کر ینگے۔ پا کستان انٹر نیشنل انٹر پرائیز کے آ دم قادربخش نے گزشتہ روز پر یس کلب گوادر میں منعقدہ پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیکر یڑی ضلع کونسل گوادر نے مختلف تر قیاتی منصوبوں کے لےئے اخبارات میں ٹینڈر مشتہر کر وائے جس کے بعد 2مئی کو ٹھیکدارو ں سے ٹینڈر طلب کےئے گئے تھے لیکن مقررہ تاریخ پر متعلقہ آ فس میں پیش ہونے پر نہ وہاں سیکرٹری ضلع کونسل موجود تھا اور نہ ہی ایس ڈی او جبکہ متعلقہ آ فس کے عملہ نے ہماری درخواستوں کو بھی وصول کر نے سے گر یز کیاانہوں نے کہا کہ بی پی پی آراے رولز کے مطابق ٹینڈر اوپن ہوتے ہیں اور فرم کو اپنی بولی پیش کر نا حق ہو تا ہے لیکن سیکرٹری ضلع کونسل نے اس ضمن میں مروجہ قواعد و ضوابط کو روند کر ضلع کونسل گوادر کے چےئر مین کے فرمان پر عمل کیا ہے جو غیر قانونی ہے انہوں نے کہا کہ و ہ با قا عدہ طور پر رجسٹرڈ فرم ہیں اور سالانہ لا کھوں روپے کا ٹیکس بھی ادا کر تے ہیں ہمارا بحیثیت ٹھیکدار انجینئر کونسل سے سوال ہے کہ ٹیکس ادا کر نے کے باوجود ٹینڈر کا اس طرح قانونی ہے اگر نہیں تو بی پی پی آراے کو ایکشن لینا چا ہےئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹینڈر کا اس طرح اجراء کو نہیں مانتے سیکرٹری ضلع کونسل مروجہ قواعد ضوابط کے تحت ٹینڈر وصول کر نا ہونگے اور اگر ہماری شنوانی نہ ہوئی تو عدالت میں عذ داری داخل کر ینگے اس موقع پر بابو حسن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes