ایف سی اور رینجرز کی قربانیوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں : آرمی چیف

Published on May 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

03
راولپنڈی(یو این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ فوجی جوانوں ،فرنٹیئرکور اور رینجرز کی قربانیوں کی وجہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں ۔تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت راولپنڈی میں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی امن و امان کی صورتحال زیر غور آ ئی ۔کانفرنس کے شرکا کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ اموراور ملک بھر میں  جاری آپریشنز پر بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف کی جانب سے شوال میں آپریشن مکمل ہونے پر پاک فوج کے دستوں کو خراج تحسین  پیش کیا گیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes