ملتان : میٹرومنصوبے نے مزید دو زندگیوں کا چراغ گل کردیا

Published on May 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 568)      No Comments

05
ملتان(یو این پی) ملتان میں میٹرو منصوبے نے مزید دو زندگیوں کا چراغ گل کردیا، وہاڑی چوک پر میٹرو منصوبے پر کام کرتے 2 مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کےمطابق ملتان میں میٹرو منصوبے سے انسانی جان کا کھیل نہ تھم سکا، وہاڑی چوک پر میٹرو منصوبے پر کام کرتے اقبال اور ذوالفقار کو ہائی وولٹیج تاروں نے پکڑ لیا جس سے دونوں نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ستم ظریفی تو یہ کہ اربوں روپے کے پروجیکٹ میں سے انسانی جان کی حفاظت کیلئے چند ہزار روپے حفاظتی اشیاء کیلئے خرچ نہ کئے گئے، جس کے نتیجہ میں اب تک 10 سے زائد مزدور اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونیوالے اقبال کا تعلق ملتان جبکہ ذوالفقار کا ننکانہ صاحب سے ہے،مزدوروں کی اس طرح ہلاکت سے دیگر مزدور بھی تشویش کا شکار ہیں۔افسوس ناک واقعہ کے نتیجہ میں زخمی ہونیوالے مزدور کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes